شہر کے لیڈران ہرے جھنڈے کی آڑ میں بھگواء جھنڈے کی سیاست کررہے ہیں: آزاد امیدوار کلیم یوسف عبداللہ 

اردو میڈیا سینٹر پر منعقدہ پریس کانفرنس میں آزاد امیدوار کلیم یوسف عبداللہ کا انتخابی منشور کا اجراء، شہر کے نوجوان، صنعتکار، تعلیم یافتہ شخصیت کے علاوہ علماء کرام کی کلیم یوسف عبداللہ کو تائید و حمایت 

مالیگاؤں (پریس ریلیز) ہم نے 35 سال نہال احمد، 25 سال شیخ رشید اور شیخ آصف کو دیا۔ 17 سال مفتی محمد اسماعیل اور انکی پارٹی کو دیا۔ لیکن آج مالیگاؤں شہر کی بدحالی، عوام کی پریشانیاں اور محرومی اس بات کی دلیل ہے کہ یہ تمام لیڈران اپنے عہدوں پر ناکام ثابت ہوئے۔ آج 40 سے 50 سالوں کی سیاست میں لیڈروں نے شہر کو ایک معیاری گارڈن، پارک، تفریحی مقامات، اسٹیڈیم، انڈور اسٹیڈیم، آؤٹ ڈور اسٹیڈیم، ٹینس کورٹ، باسکٹ بال کورٹ، کرکٹ اسٹیڈیم، یونیورسٹی، معیاری اسکول، کالج، معیاری اسپتال یا میڈیکل کالج نہیں دیا۔ جبکہ تعلیمی نظام درہم برہم ہوگیا، اسکولیں کھنڈر میں تبدیل ہو گئیں، اسپتال سہولیات سے خالی ہیں۔ شہر کا بچہ بچہ اچھے اسکول، گارڈن، پارک اور پلے گراونڈ کے لیے ترس رہا ہے۔

شہر کے نوجوان بھی اسٹیڈیم، بہتر انفراسٹرکچر اور روزگار سے محروم ہیں۔ شہر کی خواتین بھی تفریحی کے مقامات اور بنیادی سہولیات کیلئے مطالبہ کررہی ہے۔ اس طرح کا اظہار خیال آصف عبداللہ نے اردو میڈیا سینٹر پر منعقدہ پریس کانفرنس سے کیا۔  

انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو دِگّج اور قوم کا ہمدرد کہنے والے لیڈران شہر کے مچھر تک ختم نہ کرسکے۔ آج لاکھوں شہریان کا خون مچھروں کے پیٹ میں جا رہا ہے۔ جبکہ شہر کی 90 فیصد سڑکیں خراب ہیں، تمام شاہراہوں پر گڑھے، دُھول اور مٹی کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔ شجرکاری اور ہریالی سے خالی سڑکیں شہر کو مزید بدصورت بناتی ہے۔ آصف عبداللہ نے مزید کہا کہ آج شہر میں ڈرگس مافیا اور ہتھیاروں کا دھندہ عروج پر ہے، جس سے نوجوانوں کی زندگیاں اور کئی خاندان برباد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے لیڈران پر تنیقد کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ پرستی کا راگ الاپنے والے لیڈران خود سفید داڑھی والے فرقہ پرست لیڈر اور فرقہ پرست پارٹی کے قریبی بن چکے ہیں۔ اور ان کے سامنے خود سپردگی کرچکے ہیں، شہر کو بیچ کر کروڑوں کی نامی بے نامی جائیدادوں کے مالک بن بیٹھے ہیں۔

اس دوران آزاد امیدوار کلیم یوسف عبداللہ نے عوام سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اتنے مظالم اور ناانصافیوں کے باوجود کیا آپ پھر انہیں میں سے کسی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں؟ ہم نے بغیر کسی عہدے پر رہتے ہوئے نیشنل گرین ٹریبونل (نئی دلی) میں مفاد عامہ میں پٹیشن دائر کرتے ہوئے مالیگاؤں شہر کیلئے انڈر گراؤنڈ ڈرینیج، سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ، شہر بھر میں پکی سیمنٹ سڑکوں کی تعمیر جیسے سینکڑوں کروڑ کے پروجیکٹ لائے، جو کہ بدعنوان افسران، لیڈران اور ٹھیکے داروں کی ساٹھ گانٹھ کا شکار ہوگئے اور ان پروجیکٹس میں بھی سینکڑوں کروڑ کی بدعنوانیاں کی گئیں اور عوام کا حق مارا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریان کے ساتھ ہونے والے دھوکے، مظالم، ناانصافیوں اور دہائیوں سے چل رہی ہے۔ بدعنوانیوں اور عوامی حقوق کی پامالی کو روکنے کے لئے شہر کی حقیقی تعمیر و ترقی کیلئے 20 نومبر کو ہونے والے اسمبلی چناؤ میں 8 نمبر بٹن دبائیں اور کرکٹ بیٹ کے نشان پر ووٹ دیکر مجھکو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں اور شہر میں تبدیلی کی لہر لے آئیں۔ واضح رہے کہ اس پریس کانفرنس میں آزاد امیدوار کلیم یوسف عبداللہ، انکے والد محمد یوسف عبداللہ، بھائی آصف عبداللہ سمیت مدثر نذر کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: