مولانا عمرین محفوظ رحمانی اور منتظمین میلہ کو نیک خواہشات کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
شہر عزیز کے انگریزی زبان پڑھانے والے اساتذہ کی فعال اور کارگزار تنظیم آل مالیگاؤں انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن نے شہر مالیگاؤں میں منعقد ہونے والے کتاب میلہ کو تائید وحمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔بروز جمعرات ایسوسی ایشن کے صدر اشفاق لعل خان سر نے، حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کو انگریزی زبان میں تحریر حمایتی خط سپرد کیا اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔اور کتاب میلہ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔
واضح رہے کہ انجمن محبان اردو کتب کے زیر اہتمام ادارہ صوت السلام اور سٹی کالج کے اشتراک سے مالیگاؤں شہر میں یکم تا 7 جنوری اردو کتاب میلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے.
آل مالیگاؤں انگلش ٹیچرس ایسوسی ایشن AMETA
درس و تدریس سے متعلق طلبہ و اساتذہ کی رہنمائی کرنے والی شہر کی سب سے فعال تنظیم ہے جس میں انگریزی کے ماہر اساتذہ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں. AMETA
شہر میں ہونے والے ادبی، ثقافتی اور علمی سرگرمیوں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ ایسی تقاریب کی تائید و حمایت بھی کرتی ہے. اسی مناسبت سے امیٹا نے باقاعدہ طور پر مکتوب دے کر اردو کتاب میلہ کی تائید و حمایت کا اعلان کیا ہے. امیٹا نے اپنے مکتوب میں کتاب میلہ کے منتظمین کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ کتاب میلہ کتابوں کے شوقین افراد کیلئے کارآمد ثابت ہوگا اور نئے مصنفین اور قلمکاروں کیلئے نئی راہیں کھولے گا.
Post A Comment:
0 comments: