چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے دوران میچ کے دوران انرجی ڈرنک پیتے نظر آئے شامی، سوشل میڈیا پر ٹرول

رمضان المبارک میں چیمپیئنز ٹرافی کے میچ کے دوران روزہ نہ رکھنے پر ہندوستان کے مشہور تیز گید باز محمد شامی کو تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. وہیں مشہور نغمہ نگار جاوید اختر، محمد شامی کا دفع کرتے ہوئے نظر آئے.

چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے میچ کے دوران محمد شامی انجری ڈرنگ پیتے ہوئے نظر آئے اس کے بعد ان پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوا. جاوید اجتر نے کرکٹر کو مشورہ دیا کہ وہ ان متعصب بے وقوفوں کی باتوں پر توجہ نہ دیں.

جاوید اختر نے اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا کہ شامی صاحب ان بے وقوفوں کی باتوں پر توجہ نہ دیں جنہیں آپ کے دبئی کے کرکٹ میدان میں دوپہر کی تپتی دھوپ میں انرجی ڈرنک پینے پر کوئی مسئلہ ہے. اختر نے  شامی اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہندوستانی کرکٹ کے ایک مایہ ناز کھلاڑی ہیں ہمیں آپ پر فخر ہے.

آل انڈیا مسلم جماعت کے صدر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے روزہ چھوڑنے پر محمد شامی کو مجرم قرار دیا. مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے اے این آئی سے کہا کہ روزہ چھوڑ کر شامی نے جرم کیا ہے انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے. جاوید اختر کے علاوہ شامی کے کزِن ڈاکٹر ممتاز نے بھی محمد شامی دفاع کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بھی بہت سے کھلاڑی میچ کے دوران روزہ نہیں رکھتے.

Next
This is the most recent post.
Previous
Older Post
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: