جانچ ایجنسی این آئی اے نے سادھوی پرگیہ سمیت سات ملزمین کو سزائے موت دینے کی مانگ کی

جانچ ایجنسی این آئی اے نے ممبئی کی خصوصی عدالت سے 2008 مالیگاؤں بم دھماکہ کے تمام سات ملزمین کو یو اے پی اے کی دفعہ 16 کے تحت موت کی سزا دینے کی مانگ کی ہے.

یہ معاملہ 17 سال سے چل رہا ہے. 2008 میں مالیگاؤں میں بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 6 افراد ہلاک اود 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے. اس معاملے میں دلائل پوری ہونے کے بعد این آئی اے نے حتمی تحریری دلیل داخل کی واضح رہے کہ این آئی اے کی یہ تحریری دلیل 1500 صفحات پر مشتمل ہے. حالانکہ عدالت نے اس معاملے میں اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے.

جج اے کے لاہوٹی 8 مئی کو اپنا فیصلہ سنائیں گے. معاملے میں سادھوی پرگیہ، کرنل پروہت، میجر رمیش اپادھیائے، اجئے راہیرکر،سمیر کلکرنی، سوامی دیانند پانڈے، اور سدھاکر چترویدی پر ہندوتوادی نظریات پر مشتمل ایک سازش کے تحت دھماکے کی سازش رچنے اور اسے انجام دینے کا الزام ہے.

Next
This is the most recent post.
Previous
Older Post
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: