عوامی بیداری اور تیاریوں کے سلسلے میں کارنر میٹنگوں کا انعقاد، اجلاس میں شریک ہونا اہالیان مالیگاؤں کی دینی وایمانی ذمہ داری

مالیگاؤں ایکشن کمیٹی برائے تحفظ اوقاف اپنے قیام کے روز اول سے اپنے فرائض کی انجام دہی میں لگی ہوئی ہے، پچھلے دنوں شہر بھر میں اس کے بینرتلے کئی اہم کوششیں کی گئیں، اسی کی ایک اہم کڑی کارنر میٹنگیں بھی ہیں، جو کل رات شہر کے مختلف کارنروں اور چوراہوں پر انجام دی گئیں. 

مالیگاؤں میں Learner's Hub سمر کیمپ کا انعقاد

جن میں قلعہ و اطراف میں علامہ اقبال پل،اجمل گراؤنڈ ہوٹل، خیابان نشاط چوک ، قومی لائبریری،مولانا نعمانی گارڈن وغیرہ پر جناب راحیل حنیف صاحب ایس ڈی پی آئی،جناب ابراہیم انقلابی صاحب اور عبدالصبور صاحب وغیرہ نے منعقد کی  اسی طرح گلاب پارک و آگرہ روڈ سے لگ کر  مولانا عمرین چوک،گلاب پارک،اخترآباد و مسجد آدم وغیرہ کے پاس جناب اسماعیل رحمانی صاحب و فیضان رجو صاحب نے ذمہ داریاں نبھائی،ساٹھ فٹی روڈ کی جانب حسن پورہ،انڈین ہوٹل،شان ہند ہوٹل،نظامیہ مسجد کے پاس اور  جمہور کالونی نالے کے پاس جناب شریف زینو منصوری اور جناب نفیس صاحب ذمہ دار تھے اسی طرح گلشیر نگر کے اطراف میں قاری خالد اقبال رحمانی صاحب کی نگرانی میں  پاپا حضرت کی آفس،جوا ہوٹل،لڈو سائیکل والے کی دکان،گلشیر نگر گلی نمبر۷ و ہلال چوک وغیرہ کے علاوہ جماعت اسلامی مالیگاؤں کے ذمہ داران جناب شاہد اقبال صاحب (مقامی امیر جماعت اسلامی)،جناب فیروز اعظمی صاحب اور جناب فضل الرحمن صاحب نے نعمانی نگر،گاندھی نگر چوک،عائشہ حکیم چوک اور رونق آباد وغیرہ میں میٹنگیں کی اور رات سوا نو بجے آزاد نگر سمیر پہلوان کی آفس پر جناب اشفاق لعل خان صاحب کی نگرانی میں ایک پرہجوم کارنر میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس سلسلے میں مولانا عبدالقیوم قاسمی صاحب، مفتی شارق انوری صاحب، حافظ عقیل ملی صاحب، مفتی حامد رحمانی صاحب، جناب عمران راشد صاحب اور جناب شبلی SIO صاحب وغیرہ مقررین کی حیثیت متحرک رہے، سبھی  مقررین نے مختلف جگہوں پر بڑے پرزور انداز میں  خواتین کیلئے منعقد ہونے والے ۲۸ اپریل کو بعد نماز مغرب تا رات دس بجے  (معہد ملت کے وسیع وعریض گراؤنڈ) میں ہونے والے اجلاس عام اور ۲۹ اپریل شام چھ بجے سے بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول میں ہونے والے مرد حضرات کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی، نیز انہیں بتایا کہ اس اجلاس میں شریک ہونا اہالیان مالیگاؤں کی دینی وایمانی ذمہ داری ہے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان دونوں عظیم الشان اجلاس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی ملکی سطح کی بڑی قیادتیں شریک ہوں گی اور اجلاس کی صدارت فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب فرمائیں گے، ان میٹنگوں میں یہ بات قابل ذکر رہی کہ کارنر پر مقررین سے پہونچنے سے پہلے بعض حضرات پلے کارڈز لیے کھڑے تھے، جس سے فضا سازی میں بڑی مدد ملی، خوش آئند بات یہ رہی کہ تمام مقامات پر اہالیان مالیگاؤں نے مقررین کی باتوں کو بغور سنا اور اپنی شرکت کا یقین دلایا۔*

*جاری کردہ:شعبہ نشرواشاعت مالیگاؤں ایکشن کمیٹی براۓ تحفظ اوقاف*

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: