ممبئ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے واٹس ایپ پر سلمان کو جان سے مارنے کا پیغام موصول

سلمان خان کو پھر جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے. اس سے قبل بھی سلمان خان کو متعدد بار لارینس بشنوئی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوچکی ہیں. گزشتہ سال اپریل میں دو نا معلوم افراد کے ذریعے سلمان کے گھر فائرنگ کئے جانے کے بعد سے یہ سلسلہ دراز ہے.

یہ معاملہ اس وقت سنگین ہوگیا جب بابا صدیقی کو گولی مار کر ان کا قتل کردیا گیا. اس واقعے کے بعد سلمان خان کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا اس کے علاوہ ان کے گھر کی بالکونی میں بلیٹ پروف شیشے بھی لگا دئیے گئے. اب سلمان خان کو پھر دھمکی دی گئی ہے. پولیس کے مطابق ممبئی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ ورلی کے واٹس ایپ نمبر پر بذریعہ میسیج سلمان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے. جس میں سلمان خان کو ان کے گھر میں گھس کر مارنے یا ان کی کار کو بم سے اڑانے کی وارننگ دی گئی ہے. اس معاملے میں ورلی پولیس اسٹیشن میں نامعلوم شخص کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے. پولیس اس معاملے میں ذرائع اور بشنوئی گینگ کے اس دھمکی آمیز میسیج کے تعلق کی تفتیش کررہی ہے. اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ سلمان کو موصول دھمکی بشنوئی گینگ کی جانب سے دی گئی ہے. بشنوئی، فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹنگ کے دوران کالی ہرن کا شکار کرنے پر سلمان خان سے انتقام لینے کا انتظار کررہا ہے. 2018 میں جودھ پور کورٹ میں حاضری کے دوران بشنوئی نے کہا تھا کہ ہم سلمان خان کا قتل کریں گے، جب ہم کارروائی کریں گے سب جان جائیں گے. اب تک میں کچھ نہیں کیا ہے بلاوجہ مجھ پر الزام لگایا جارہا ہے.

فلم سکندر کے پروموشن کے دوران سلمان خان نے دھمکی آمیز پیغامات سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے میڈیا نمائندوں سے کہا تھا کہ بھگوان، اللہ سب ان پر ہے، جتنی عمر لکھی ہے اتنی لکھی ہے. کبھی کبھی اتنے لوگوں کو ساتھ مکں لے کر چلنا پڑتا ہے بس وہی پرابلم ہوجاتی ہے.

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: