شریک بانی جاوید کریم کی اس معمولی ویڈیو پر 356 ملین سے زائد ویوز
یوٹیوب کی ابتداء میں جب یہ ویڈیو اپلوڈنگ کی دنیا میں اتنا بڑا پلیٹ فارم نہیں تھا اور نہ ہی یہ تخلیق کاروں کیلئے کرئیر بنانے کا کوئی ذریعہ تھا. اس وقت یوٹیوب پر پہلی ویڈیو کلپ "می ایٹ دی زوو"
Me at the Zoo اپلوڈ کی گئی تھی. یہ ویڈیو آج سے تقریباً 20 سال قبل اپلوڈ کی گئی تھی.
یہ بھی پڑھیں:.. سترہ سال بعد بالآخر مالیگاؤں بم دھماکہ کیس ختم، 8 مئی کو عدالت سنائے گی فیصلہl
اپریل23، 2005 کو یوٹیوب کے شریک بانی جاوید کریم نے سین ڈیاگو زوو سے ایک ویڈیو کلپ اپلوڈ کی تھی، یہ ویڈیو اب 20 سال پرانی ہوچکی ہے. جس میں وہ ہاتھیوں کے سامنے کھڑے ہیں اور ایک بہت ہی معمولی کی لائن (ایک جملہ) کہتے ہیں کہ "ہم ہاتھیوں کے سامنے کھڑے ہیں اور ان کے بارے میں ایک اچھی بات یہ ہے کہ ان کے پاس لمبی سونڈ ہے.
اس ویڈیو پر 356 ملین ویوز اور 17 ملین لائکس ہیں. اور یہ کریم کے چینل پر اپلوڈ واحد ویڈیو ہے جس کے اب 5.3 ملین سے زائد سبسکرائبر ہیں. جاوید کریم، چیڈ ہرلی، اسٹیو چین اور پے پال کے کچھ سابق ملازمین کے ذریعے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب 14 فروری 2005 کو قائم کیا گیا. یہ گوگل کی ملکیت ہے.
Post A Comment:
0 comments: