وائے ایس جگن موہن ریڈی کی زیر قیادت وائے ایس آر کانگریس پارٹی نے وقف ترمیمی قانون 2025 کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرتے عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے.

پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ وقف ترمیمی ایکٹ بنیادی طور پر اوقاف کے انتظامی امور کو کمزور کرتے ہوئے ان پر حکومتی کنٹرول کو نافذ کرتا ہے.

وائی ایس آر سی پی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر عرضی کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ وائی ایس آر سی پی نے سنگین آئینی خلاف ورزیوں اور مسلم برادری کے خدشات کو دور کرنے میں ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے وقف ایکٹ کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔ یہ بل آئین کے آرٹیکل 13، 14، 25 اور 26 کی خلاف ورزی کرتا ہے جو بنیادی حقوق، مساوات، مذہبی آزادی اور اپنے مذہبی معاملات خود چلانے کی خودمختاری کی ضمانت دیتے ہیں۔اس پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ دفعہ 9 اور 14 کے تحت غیر مسلم ممبروں کو شامل کرنے کو وقف اداروں کے اندرونی کام کاج میں مداخلت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ یہ شق بورڈز کے مذہبی کردار اور انتظامی آزادی کو کمزور کرتی ہے۔

تاملاگا ویتری کاژگم (ٹی وی کے) سربراہ وجے، اے آئی ایم آئی ایم رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی، کانگریس ایم پی محمد جاوید اور عمران پرتاپ گڑھی، عام آدمی پارٹی (اے اے پی) ایم ایل اے امانت اللہ خان، آزاد سماج پارٹی سربراہ چندر شیکھر آزاد اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) رکن پارلیمنٹ ضیا الرحمن برق نے بھی اس قانون کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار 13 اپریل کو ہریانہ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وقف قانون پر کانگریس پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام لگایا کہ وہ مسلمانوں کی حالت زار کو نظر انداز کرتے ہوئے لینڈ مافیا کو مدد فراہم کر رہی ہے۔

وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ اس قانون کی سابقہ شکل کا کئی دہائیوں سے استحصال کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں اسی کمیونٹی کو معاشی مواقع سے محروم کر دیا گیا ہے۔

Next
This is the most recent post.
Previous
Older Post
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: